مودی اپنے جھوٹوں کا نیا پلندہ لیے دوبارہ کشمیر پہنچ گیا

04:13 PM, 20 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) مودی سرکار اور گودی میڈیا نے کشمیر میں دہشتگردی کے جھوٹے افسانے سنا کر انتہاپسند عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔

مودی اپنے جھوٹوں کا نیا پلندہ لیے دوبارہ کشمیر پہنچ گیا۔ مودی کے تیسری بار اقتدار میں آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز کی نئی لہر چل پڑی ، مودی سرکار اور گودی میڈیا نے کشمیر میں دہشتگردی کے جھوٹے افسانے سنا کر انتہاپسند عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے بھارتی انتخابات کے دوران مودی نے مسلسل مسلمان اور پاکستان مخالف بیانیے کا استعمال کیا ۔ہر حربہ آزمانے کے باوجود مودی لوک سبھا میں اکثریت حاصل نہ کرسکا اور اپنی ناکامی کا غصہ معصوم کشمیریوں پر دہشتگرد حملے کروا کر نکالا گیا اور اسکا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔

مودی نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں کشمیر کے حالات و صورتحال کو بہتر بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی لیکن ضرورت پڑنے پر فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتے ہوئے عوام کی ہمدردیاں ضرور بٹوری۔

پلوامہ، راجوری اور رائیسی جیسے کشمیر کے مختلف ضلعوں میں مودی نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کروائے اور ہزاروں کشمیریوں اور بھارتی فوجیوں کی بَلی چڑھائی۔ 

دس سالہ حکومت کے دوران کشمیر میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد مودی نے حالیہ انتخابات میں ہار کے ڈر سے ایک بھی نشست پر اپنا نمائندہ کھڑا نہیں کیا ، لوک سبھا میں اکثریت نہ ملنے اور کشمیر میں انتخابات میں حصہ نہ لینے پر مودی کو شدید بدنامی اور جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا ۔

اپنی ہار پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ،20 جون کو مودی دو دوزہ دورے پر سری نگر پہنچے گا اور متعدد نام نہاد ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کا افتتاح کرے گا ، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر کے حالات بدترین صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ 

کشمیر میں نصف سے زائد آبادی غربت سے نچلی سطح پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور بے روزگاری انتہائی سنگین حد تک بڑھ چکی ہے ، کشمیر میں امن کی صورتحال بھی شدید خراب ہوچکی ہے اور بھارتی فوجی مسلسل ذہنی دباؤ اور اذیت کے باعث خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل بندش کا شکار ہے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ جیسی عالمی تنظیمیں بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مسلسل مودی سرکار سے جواب طلب کررہی ہیں۔

دوسری جانب مودی اپنے نام نہاد ترقیاتی دورے کیلئے کشمیریوں کیلئے مزید مسائل کھڑے کررہا ہے ، مودی کے دورے کے دوران کشمیر کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا جبکہ پورے علاقے میں مختلف مقامات پر ٹریفک کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کلیئرنس آپریشنز اور معصوم کشمیریوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے ، مودی کے دورے کے پیش نظر بھارتی فوج دہشتگردی کے الزامات لگا کر معصوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہے ۔

مودی اپنے مظالم اور غیر انسانی کاروائیوں پر کشمیری عوام کے ردعمل سے اس قدر خوف زدہ ہے کہ سیکیورٹی کیلئے بھارتی فوج کے ساتھ ساتھ نیوی اور ایئر فورس کی بھی مدد مانگی گئی ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ مودی کشمیری عوام کے غصے اور عتاب سے کب تک خود کو بچا پائے گا؟۔

مزیدخبریں