ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
بھارتی ویب سائٹ ’مصالحہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست 2024 کو شادی کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کر سکتا ہے۔
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی ہے۔
تاحال دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی ت