سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر جاں بحق

05:57 PM, 20 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) بھارت کے سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق  فاسٹ بولر   ڈیوڈ جانسن بینگلورو میں  اپنے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی سے گرکر  جاں بحق ہوئے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور 2 بچے شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سابق فاسٹ بولر جانسن اپنے گھر کے قریب ہی ایک اکیڈمی چلا رہے تھے تاہم ان دنوں انکی صحت کچھ ٹھیک نہیں تھی۔

سابق کرکٹر کی اچانک موت سے  کرکٹ کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور انکی کی وفات پر  کرکٹرز افسوس کے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  سابق کرکٹر ڈیوڈجانسن نے 1995 میں بھارت کی مشہور ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے اپنے کرکٹ کریئرکا آغاز کیا  اور ایک سال بعد سال  1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

مزیدخبریں