اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں 3 ہزار 876 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 13 ہزار 799 اموات ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 760 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 946 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 796، پنجاب ایک لاکھ 95 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 78 ہزار 653، بلوچستان میں 19 ہزار 306 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 50 ہزار 843، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 483 ہو گئی ہے۔