وزیر اعظم سے فون پر براہ راست بات کریں

07:44 AM, 20 Mar, 2021

حسان عبداللہ

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ ٹیلی فون کالز پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید خان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ عوامی رابطے کے لیے ٹیلی فون لائنز کل 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سوالات اور وزیراعظم کے جواب ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عوام کے مسائل سن کر ان کے ازالے کے لیے فوری احکامات جاری کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے ایک مرتبہ پہلے بھی ٹیلی فون کال پر عوام کے مسائل سنے تھے۔

مزیدخبریں