پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،20 مارچ 2021

10:29 AM, 20 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ملک میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہونے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 876 نئے کیس رپورٹ ، مزید 42 اموات ،جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 تک جا پہنچی ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 46 ہو گئی ، فعال کیسز 29 ہزار 576 ہو گئے ، 5 لاکھ 79 ہزار 760 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں

پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری، شام 6 بجے دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی پابندی جاری، ہفتہ اور اتوار کاروبارمکمل بند رہیں گے

موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےگزشتہ سماعت پرفیصلہ محفوظ کیاتھا،مقدمے میں کل33گواہان کےبیانات قلمبند کئے گئے، اجتماعی زیادتی کا واقعہ 8 اور 9ستمبرکی درمیانی شب پیش آیا تھا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 7 فیصد پر برقرار ،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بجلی ، چینی اور گندم کی قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ، نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کورونا کی تیسری لہر سے نئے خدشات منڈلا رہے ہیں

آئندہ جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اہم ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس، کہا کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ کے اہم پوائنٹس حاصل کریں

مزیدخبریں