ماسک نہ پہننے پر خواتین کی لڑائی وائرل

01:58 PM, 20 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی وجہ سے ماسک ایک انتہائی لازمی جزو قرار دیا جا رہا ہے۔ پوری دنیا کے ممالک اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ماسک کا استعمال لازمی بنایا جائے۔ لیکن اس ماسک کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی دلچسپ چیز سامنے آجاتی ہے۔

اب ممبئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو خواتین کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں خواتین آپس میں لڑتے ہوئے لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے بال بھی نوچ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کی پیچھے کہانی کیا ہے؟

کہانی یہ ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں ایک خاتون ماسک کے بغیر رکشہ میں سوار ہوتی ہے جس کو ڈیوٹی پر مامور میونسپل خاتون اہلکار تنبیہہ کرتی ہے، ساتھ جرمانہ بھی کر دیتی ہے۔ بس یہ سننا تھا کہ رکشہ میں سوار خاتون آپے سے باہر ہو گئی۔ اس نے رکشہ سے اتر کر میونسپل اہلکار کو مارنا شروع کر دیا۔ اسی دوران کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

ویڈیو سامنے آتے ہی ایک طرف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا جبکہ دوسری جانب ممبئی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رکشہ میں سوار ہونے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں