ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جہاں حکومتی اور دیگر اہم شخصیات نے ان کے جلد صحتیاب ہونے کے لیے دعائیں کی ہیں وہیں ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کووڈ 19 سے جلد صحتیاب ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اپنے ٹویٹ میں انھوں نے وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔