سیالکوٹ چھاونی کے ایمونیشن شیڈ میں حادثاتی طور پر آگ بھڑک اٹھی

09:05 AM, 20 Mar, 2022

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ گیریژن کے قریب اسلحے کے گودام میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی،آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیالکوٹ چھاونی کے ایمونیشن شیڈ میں حادثاتی طور پر آگ بھڑک اٹھی، آگ سے املاک سمیت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گولہ بارود کے شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، مؤثر اور بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
مزیدخبریں