اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

09:52 AM, 20 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے شق 54 تین اور شق 254 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ قواعد کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں، لیکن ہنگامی صورت حال کے پیش نظر وہ اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر کرسکتے ہیں۔
مزیدخبریں