رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

11:43 AM, 20 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیریں مزاری کا ایک ٹوئٹ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں، اب انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔
مزیدخبریں