اہم خبر: بشریٰ بی بی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل

10:48 AM, 20 Mar, 2024

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی زوجہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو بنی گالا ریسٹ ہاؤس سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں جیل لایا گیا ہے۔

مزیدخبریں