پشاورشہر اپنی تاریخی اہمیت کےحوالےسےکسی تعارف کا محتاج نہیں

11:13 AM, 20 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: پشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیں،اس تاریخی شہر کی اہمیت کی وجہ یہاں کے قدیم مقامات ہیں جن میں 2500 سالہ تاریخی قلعہ بالاحصار بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور نارتھ کےزیراستعمال قلعہ بالا حصار اٹھارہویں صدی میں انگریزوں نے اس علاقے میں اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے قائم کیا تھا،اس قدیم قلعہ کو محفوظ بنانے کے لئے گزشتہ سال بڑی سطح پر تزین وآرائش مکمل کی گئی ہے۔

آج بھی اس تاریخی سحرانگیز قلعہ کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھنے آتے ہیں جن میں مقامی افراد سمیت دیگر صوبوں سے آنے والےسیاح،مہمان، بڑی تعداد میں سکول, کالج اوریونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف اداروں کے ارکان شامل ہیں۔

بڑی تعداد میں غیرملکی سیاح اورسفارتکار بھی قلعہ بالا حصار کو دیکھنے کے لئے یہاں کا دورہ کرتے ہیں، قلعہ بالاحصار کی خوبصورتی میں ایک اہم کردار یہاں کے میوزیم کا بھی ہے،جہاں خیبرپختونخواہ کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔

یہاں کا دورہ کرنے والے مہمانوں کا کہنا ہےکہ قلعہ بالاحصار کا دورہ کرنا ان کے لئے اعزازکی بات ہے۔

مزیدخبریں