یوم پاکستان کےحوالےسے اوورسیزپاکستانیوں کا وطن کیلئےمحبت کا پیغام

11:23 AM, 20 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: یوم پاکستان کے موقع پر سات سمندر پار بسے پاکستانیوں نے وطن کے لیے محبت کا پیغام دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی پاکستانیوں نے یوم پاکستان کے موقع پر وطن کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ،یہ سچ ہے کہ ہم اپنے وطن عزیز سے بہت دور ہیں لیکن ہمارا دل آج بھی اپنے وطن کے لیے دھڑکتا ہے،ہمارے سینوں میں دل نہیں بلکہ ہمارا ملک پاکستان دھڑکتا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نےکہا ہےکہ ہماری سانسوں میں مچلتےجذبےکا نام پاکستان ہے، پوچھنےوالےجب بھی ہمارا نام پوچھتےہیں تو ہم سینہ چوڑا کرکےاپنےملک کا نام پاکستان بتاتے ہیں،چاہے ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں چلےجائیں  ہمیں  ہمیشہ ہمارے ملک پر فخر رہے گا،پاکستان ہماری شان اور پہچان ہے،ہم سب اوورسیز پاکستانیوں کے دل کی ایک ہی آواز پاکستان زندہ باد۔

مزیدخبریں