عمران خان انتخابی دھاندلی کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

12:37 PM, 20 Mar, 2024

پبلک نیوز: عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کےلئے کمیشن تشکیل دینے کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ‏تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی دھاندلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع اور تعصب نہ رکھنے والے ججز پر جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کی استدعا کردی۔

سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی.
درخواست میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کے طریقہ کار کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وفاق اور پنجاب میں حکومتی تشکیل کے اقدامات کو معطل کیا جائے۔

مزیدخبریں