امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنےآگئی

12:51 PM, 20 Mar, 2024

پبلک نیوز: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ملک سہیل کو  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے 5روزہ   جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے اور سہولت کار گرفتار کرنے ہیں۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملک سہیل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

یاد رہے کہ ملک سہیل کو سی آئی اے پولیس نے سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا۔ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کروائی تھی۔

مزیدخبریں