بی ایل اے کے دہشتگردوں کی جی پی اے کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام، تمام 8 حملہ آور ہلاک

04:56 PM, 20 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )ذرائع کا کہنا ہے کہ  بی ایل اے کے دہشتگردوں کی جی پی اے کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے   تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق  بی ایل اے کے دہشت گردوں نے آج جی پی اے کمپلیکس گوادر پر  بزدلانہ حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی،دہشت گردوں نے سیکورٹی کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے ناکام بنا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ  سیکورٹی فورسز کی موثر کاروائی میں بی ایل اے کے تمام آٹھ حملہ آور مارے گئے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے گوادر میں دہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں