پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سعید احمد انتقال کر گئے

05:40 PM, 20 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔

پبلک نیوز کے مطابق   سابق کپتان   سعید احمد کی عمر 86 سال تھی , اہل خانہ کے مطابق نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے سعید احمد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

  سعید احمد نے 41 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے   1958 میں ویسٹ انڈیز کےخلاف سعید احمد نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ سعید احمد 1937  کو جالندھر میں پیداہوئے تھے۔

مزیدخبریں