گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

10:13 PM, 20 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دیتے آپ کا لیڈر آج چار مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکا ہے، گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ  بخاری نے علی امین گنڈا پور کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا، جو وزیراعلی اپنے صوبے کے افسران کو اینٹیں مارنے کے مشورے دے رہا اسکی ذہنی حالت پر ہمیں پہلے ہی شک تھا، ہم آپکی ذہنی حالت دیکھتے ہوئے آپکی دھمکیوں پہ ترس ہی کھاسکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ   تین دن قبل یہی علی مین گنڈاپور وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے منتیں ترلے کر رہے تھے، آج وہی گنڈاپور وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دے رہے ہیں،   وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام کا سوچیں، آپ چوری شدہ مینڈیٹ پر شارٹرم وزیراعلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دیتے آپ کا لیڈر آج چار مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکا ہے،  گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں