سندھ میں کل سے عام لوگوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

10:50 AM, 20 May, 2021

شازیہ بشیر
کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت نے کل سے عام عوام کے لیے ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہر 18 سالہ پاکستانی جو شناختی کارڈ رکھتا ہو، تعلیمی ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ رکھتا ہو، 21 مئی 2021 سے ویکسین کے لیے اہل ہوگا۔ محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین کے عمل کو مزید فعال بنانے کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو دن کے اوقات میں آفس اور کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ محکمہ صحت سندھ نے اپنے ملازمیں کے علاوہ نجی سطح پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور دیگر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایات دیں ہیں۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
مزیدخبریں