پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،20مئی2021

01:19 PM, 20 May, 2021

شازیہ بشیر

میاں نواز شریف کی اراضی ایک کروڑایک لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام کر دی گئی ہے۔ چودھری بوٹا ورک حتمی خریدار قرار پائے ہیں۔

لوئر اورکزئی کے علاقہ پاسکی میں حد بندی کے تنازعے پر اورکزئی قبیلہ فیروز خیل خیبر قبیلہ اکاخیل کے درمیان لڑائی، دن 1 بجے سے لڑائی میں شدت ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں اور خودکار اسلحے کا آذادانہ استعمال جاری۔

چوہدری نثارکاچندروزمیں بطوررکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کافیصلہ، چوہدری نثار2018میں پی پی 10راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر میں اضافے کے بعد ایکس چینج کمپنیوں کو ریلیف فراہم کردیا ہے۔ ایکس چینج کمپنیوں کے محفوظ سرمائے کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایکس چینج کمپنیوں کو اپنی مجموعی سرمایہ کاریہ کا 15 فیصد محفوظ سرمایہ کاری رکھنا ہوگا۔

سیشن عدالت، ڈیفنس مائرہ قتل کیس کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور، عدالت کا ملزم ظاہر جدون کو ایک ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم۔

مزیدخبریں