رشوت کی رقم واپس مانگنے پر شہری قتل، ایس ایچ او کیخلاف 302 کا مقدمہ درج

03:15 PM, 20 May, 2021

شازیہ بشیر

ڈیرہ غازی خان ( پبلک نیوز) ڈیرہ غازی خان میں پولیس گردی کا راج۔ شہری کی جانب سے دی گئی رشوت کی رقم طلب کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر راشد منیر نے شہری کالو زنگلانی پر قاتلانہ حملہ کرا دیا جس سے شہری جاں بحق، شہری کا مرنے سے قبل ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ ایس ایچ او کے خلاف 302 کا مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس گردی کا راج ہے۔ شہری کی جانب سے دی گئی رشوت کی رقم طلب کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر راشد منیر نے شہری کالو زنگلانی پر قاتلانہ حملہ کرا دیا جس سے شہری جاں بحق ہوگیا شہری کی جانب سے دیا گیا ویڈیو بیان پبلک نیوز کو موصول ہو گئی۔

ویڈیو بیان میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ میں نے کسی کام کی وجہ سے ایس ایچ او تھانہ صدر راشد منیر کو 150000 رقم دی تھی جو کام نہیں ہوا، میں ایس ایچ او کے پاس تھانہ گیا اور اپنی رقم کا تقاضا کیا جس پر ایس ایچ او آپے سے باہر ہوگیا اور تھانہ میں ہی مجھ پر تشدد کرتے ہوئے باہر نکال دیا جیسے ہی میں وہاں سے نکلا اور تھانے سے چند گز کے فاصلے پر مجھ پر ایس ایچ او کی جانب سے بھیجے گئے ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

بعد ازاں شہری کالو زنگلانی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ ایس ایچ او کے خلاف 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں