خراب ٹرانسفارمر نے باپ کی جان لے لی، بیٹا موت کے منہ میں پہنچا دیا

03:19 PM, 20 May, 2021

احمد علی

میرپورخاص ( پبلک نیوز) خراب ٹرانسفارمر نے باپ کی جان لے لی۔ بیٹا ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے میں جرنیٹر کا دھواں بھر جانے سے 50 سالہ زاھد راجپوت جاں بحق ہو گیا۔ جرنیٹر کے دھوئیں سے بیٹے کی حالت تشویشناک ہو گئی جس پر حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔

محلے کا ٹرانسفارمر کئی روز سے خراب تھا جس پر باپ بیٹا جرنیٹر چلا کر سو گئے تھے۔

مزیدخبریں