پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،20مئی2021

04:43 PM, 20 May, 2021

شازیہ بشیر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیابلیک میل کرنا چاہتا ہے این آر او نہ دیا تو حکومت گرا دیں گے۔ ہماری حکومت کوبہت خراب معاشی حالات ملے۔ قرضوں کی قسطیں ادا نہ کرتے تو ڈیفالٹ کرجاتے۔ پہلا سال معیشت کو سنبھالنے میں گزرا اور دوسرے سال کورونا آ گیا

گورنر بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ، حکومت کا سابق سفیر آصف درانی کو گورنر بلوچستان لگانے کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان میں پولیس گردی کا راج۔ شہری کی جانب سے دی گئی رشوت کی رقم طلب کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر راشد منیر نے شہری کالو زنگلانی پر قاتلانہ حملہ کرا دیا جس سے شہری جاں بحق، شہری کا مرنے سے قبل ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ ایس ایچ او کے خلاف 302 کا مقدمہ درج

غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا آغاز، تین شہروں سے مجموعی طور پر 10 ملازمین گرفتار

وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی شعبہ سے وابستہ اساتذہ و دیگر عملہ کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے

مزیدخبریں