عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے

04:05 PM, 20 May, 2022

احمد علی
پبلک نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کےبارے میں بیان کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ‌یا ہے. عمران‌خان نے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مجھے کسی نے مریم نواز کے خطاب کا کلپ بھیجا جس میں اس نے بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا. ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے ، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے. ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا. خواجہ سعد رفیق کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے. صحافی حامد میر کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم پر تنقید کی گئی. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملتان کے جلسے میں ایک خاتون سیاستدان کی سیاسی تنقید کے جواب میں جو مذاق کیا وہ کسی باُاخلاق مسلمان کے شایان شان نہیں اس مذاق کے فوری بعد موصوف نے ایک حدیث نبوی سنانی شروع کر دی ، یہ منافقت نہیں تو کیا ہے؟
مزیدخبریں