آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ،نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا
11:22 AM, 20 May, 2023
لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں بےگناہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دیدی ہے ، شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب احتساب عدالت لاہور میں جمع کرا دیا گیا ۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور فوائد حاصل کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ، جواب میں کہا گیا کہ کامران کیانی نے سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا، فواد حسن فواد نے بھی ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت نہیں لی ہے ۔ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کامعاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کوبھجوایا تھا ۔ نیب نے سفارش کی ہےکہ احتساب عدالت قانون کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔