اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوگیا

01:27 PM, 20 May, 2023

احمد علی
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک ہفتے میں 12 روپے تک بڑھا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 12 روپےکے اضافےکے بعد اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 301 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب انٹربینک کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 82 پیسےکا ہے۔
مزیدخبریں