پاک فوج کی قیادت پر ہرزہ سرائی کرنے والے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب

04:32 PM, 20 May, 2023

احمد علی
عمران خان کی امریکی کانگرس خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ کے ہوشروبا انکشافات سامنے آگئے . امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ، زُوم میٹنگ نے ضمیر فروشی کے تمام راز فاش کر دئیے ،سائفر کو سازش قرار دینے والا پورے ملک کے خلاف سازش پر اتر آیا ہے ، پاک فوج اور اُسکی قیادت پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے نہ تھکنے والے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب، زوم میٹنگ میں عمران خان کا امریکی خاتون کے آگے کشکول پھیلائے ضمیر کا سودااپنی جھوٹی تمہید میں امریکی خاتون کو بتایا کہ 99 فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے، عمران خان کی امریکی خاتون سے التجائیں. عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پورا ملبہ سابقہ آرمی چیف پر ڈال دیا ہے ، عمران خان نے امریکی خاتون کے سامنے اپنے دور کی بدترین معاشی پرفارمنس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے ، عمران خان کا امریکی خاتون کے سامنے پاکستان کی بدترین منظر کشی اور ہرزہ سرائی بنا ثبوت و شواہد اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا ذمہ حسب عادت آرمی اور دیگر اداروں پر تھوپ دیا ہے .امریکا کے سامنے اپنے آپ کو سب سے مقبول ترین لیڈر ہونے کا دعویٰ کر دیا . عمران خان نے کہا کہ "میری آپ سے ( امریکی کانگرس ویمن میکسین مور) سے التجا ہے کہ آپ میرے حق میں آواز اُٹھائیں" عمران خان بار بار امریکی خاتون سے پاکستان مخالف اسٹیٹمینٹ دلوانے کی بھیک مانگتے رہے.امریکی سائفر سازش کو ایک بار پھر اپنے ہاتھوں سے دفن کرتے ہُوئے عمران خان نے اُسی امریکہ کی کانگرس کی خاتون سے بھیک مانگ لی جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے . عمران خان کی امریکی خاتون سے التجائیں انتہائی شرمناک ہیں" ایاک نعبد وایاک نستعین " کہہ کر ایک غیر ملکی خاتون کے سامنے رحم اور مدد کی بھیک مانگنا کہاں کا ایمان ہے ؟ وطنِ عزیز میں اپنے علاوہ تمام جماعتوں اور اداروں کوغیر ملکیوں کے سامنے ناکارہ قرار دینا قابلِ مذمت عمل ہے. پاکستان کی منظر کشی قابض جموں و کشمیر سے بھی بدتر بیان کہاں کی محب وطنی ہے؟زوم میٹنگ کے آخر میں عمران خان اور اُسکے خواری امریکی کانگرس خاتون سے پاکستان مخالف بات کرنے کے بعد کافی خوش نظر آئے. امریکی کانگرس ویمن سے منت سماجت کرنا عمران خان کی امریکا نواز طاقتوں سے مدد حاصل کرنے کی منظم کوششوں میں سے ایک ہے جو اب کھل کر سامنے آ گئی ہیں.
مزیدخبریں