کرغیزستان سے مزید 170 پاکستانی طلباء کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا

10:50 AM, 20 May, 2024

ویب ڈیسک: کرغزستان سے مزید 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا۔

طلبہ کی واپسی پر ان کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پرموجود تھی، گزشتہ شب بھی 175 پاکستانی طلبہ بشکیک سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے جبکہ 100 سے زیادہ طلباء اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے طلباء کا استقبال کیا اور کہا کہ حکومت پاکستانی طلباء کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،بشکیک سے طلباء کو لے کر چوتھی پرواز پہنچی ہے،540 طلبہ کرغزستان سے پاکستان پہنچ گئے ہیں،کوشش ہوگی کہ طلبہ کو حالات بہتر ہونے پر واپس بھجوایا جائے،طلبہ نے اپنی ڈگریاں مکمل کر کے اپنا اور ملک کا مستقبل روشن کرنا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوان طلباءہمارا مستقبل ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ طلبہ کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،ایک خصوصی فلائیٹ زخمی طلبہ کو پاکستان واپس لا رہی ہے،اپنے طلباءکے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں