ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ کون کون جاں بحق ہوئے؟

11:33 AM, 20 May, 2024

ویب ڈیسک :   امریکی ساختہ بیل ہوئے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  اور اعلی ایرانی حکام سوار تھے جوپائلٹس سمیت سب  جاں بحق  ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع نے   ایرانی صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کی  ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔   ہیلی کاپٹر میں صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ تبریز شہر کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام آل ہاشم، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، صدارتی محافظوں کے ٹیم کے سربراہ جنرل سید مہدی موسوی، حفاظتی ٹیم کے کئی دیگر ارکان اور ہیلی کاپٹر کے پائیلٹس بھی جاں بحق  ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں