ویب ڈیسک : ایرانی صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد بعد امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم عزا نصب کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں امام رضا مسجد کمپلیکس کے روشن ” رضوی گنبد“ کے اوپر تاریخی اقدام کے تحت ایک سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے، محرم کے علاوہ رضوی گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا جانا روایت سے بالکل ہٹ کر اقدام ہے۔
ایران کے شہر مشہد میں واقع امام رضا مسجد کمپلیکس میں امام رضا کا مقبرہ بھی ہے جنہیں ”علی الرضا“ بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک مشہور مذہبی کمپلیکس ہے اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔
اس عظیم الشان کمپلیکس کا انتظام آستان قدس رضوی فاؤنڈیشن کرتا ہے، جس کے متولی ایک ممتاز ایرانی عالم احمد مروی ہیں۔
سیاہ پرچم اسلامی تاریخ اور روایت میں ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ یہ ہتھیاروں یا تنازعات کی کال کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ اس سے غم، سوگ اور یکجہتی کے پختہ اظہار کی نشاندہی کی جاتی ہے۔اس کے برعکس، سرخ جھنڈا انتقام کی جستجو کی علامت ہے۔
آخری بار جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں قم کی جمکران مسجد میں سرخ جھنڈا لہرایا گیا تھا جو کہ انتقام کی کال کی نشاندہی کرتا ہے جو ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔
امام رضا کے مزار پر سیاہ پرچم کیوں لہرا دیا گیا؟
12:32 PM, 20 May, 2024