بالی وڈ اسٹار یامی گوتم ماں بن گئیں

01:24 PM, 20 May, 2024

ویب ڈیسک :کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یامی گوتم اور اُن کے شوہر لکھاری و ہدایتکار ادتیہ دھر نے 20 مئی کی صبح اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سُنائی۔

اس جوڑی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ہندو مذہب کے عقائد پر مبنی ایک پینٹنگ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔

ادتیہ دھر اور یامی گوتم نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘ وی ڈیوڈ’ رکھا ہے جبکہ اُن کے بیٹے کی پیدائش ہندو مذہب کے خاص دن کے موقع پر ہوئی جوکہ اس جوڑی کے لیے فخر کی بات ہے۔

مزیدخبریں