ایرانی حکومت نے قائم مقام وزیر خارجہ کا اعلان کر دیا

03:44 PM, 20 May, 2024

(ویب ڈیسک ) ایران کے نئے وزیر خارجہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ ایرانی حکومت نے حسین امیر عبداللہیان کی شہادت کے بعد قائم مقام وزیر خارجہ کا اعلان کر دیا۔جس کے مطابق  علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  آئین کے آرٹیکل 135 کے مطابق جب کسی وزارت کا کوئی وزیر نہ ہو تو صدر کسی شخص کا انتخاب کر کے انہیں تین ماہ کے لیے اس وزارت کا سربراہ نامزد کر سکتے ہیں۔

قبل ازیں  ڈاکٹر محمد مخبر جو   ایران کے نائب صدر تھے  ان کو  قائم مقام صدر بنا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد مخبر ایک ایرانی سیاست دان ہیں جو 2021 سے بطور نائب صدر ایران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔  محمد مخبر ایرانی مصالحت کونسل کے رکن بھی ہیں۔

مزیدخبریں