ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین ایچی سن کالج لاہور کےپرنسپل مقرر

04:01 PM, 20 May, 2024

ویب ڈیسک:ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کو ایچی سن کالج لاہور کا پرنسپل مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس گورنر پنجاب کی زیر صدرات منعقد ہوا، جس میں پرنسپل ایچی سن کالج کے نام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں علی ایاز صادق، مصطفے رمدے ،علی پرویز ملک اور خواجہ حسان بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ہوگیا تھا اور ان کی جگہ آمنہ کامران کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا گیا تھا۔

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے اجلاس میں مائیکل اے تھامسن کا استعفی منظور کیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ ممبران کو آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مائیکل تھامسن نے چند روز قبل ایچیسن کالج کی فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے گورنر ہاؤس سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزیدخبریں