67 ای چالان   جمع نہ کروانے والی گاڑی پکڑی گئی

05:55 PM, 20 May, 2024

(ویب ڈیسک ) لاہور میں 67 مرتبہ ای چلان جمع نہ کروانے والی پر گاڑی پکڑی گئی ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔67 مرتبہ  ای چلان جمع نہ کروانے والی  گاڑی  پکڑی گئی،  کار ڈرائیور نے موقعہ پر 33ہزار 300 روپے جرمانہ جمع کروا دیا۔

مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ   ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہ ہوگی۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ  سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا،  اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ منعظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا،  کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے،  بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں