گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں زبردستی گھسنے والا شخص گرفتار

06:35 PM, 20 May, 2024

(ویب ڈیسک) گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں زبردستی گھسنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، گلوکارہ کے بھائی صدام حسین نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں گھسنے والے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا ، ملزم گھر میں زبردستی گھسنے پر 2 بار پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کےبھائیوں کی ضمانت پر 2 باروارننگ دی گئی تھی تاہم گل پانڑا کے بھائی صدام حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

مقدمہ میں کہا گیا کہ گذشتہ روزعبداللہ نامی فین نےزبردستی گھر میں داخل ہونےکی کوشش کی ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ گھروالوں کے روکنے پرانہیں مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

پولیس نے درج مقدمے کی ایف آئی آر میں 506 اور 452 کی دفعات شامل کر لی ہیں۔

مزیدخبریں