وزیر اعظم نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر سیاسی اتفاق کیلئے کمیٹی قائم کردی

08:40 PM, 20 May, 2024

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم شہباز شریف نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم پر سیاسی اتفاق کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   کمیٹی 8 اراکین پر مشتمل ہو گی، اتفاق رائے سے نیا رکن بھی شامل کیا جائے گا۔مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ وفاقی وزراء برائے قانون ،اطلاعات اور تعلیم کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

کمیٹی میں اعظم نذیرتارڑ،عطااللہ تارڑ، خالدمقبول صدیقی، شیزافاطمہ، خالدحسین مگسی، شیری رحمان، اٹارنی جنرل کمیٹی کےممبران ہوں گے ۔

جاری نوٹیفکیشن میں  کہا گیا ہے کہ   کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کوبھی اس کاحصہ بنایا جا سکتا ہے، کمیٹی الیکٹرونک کرائم ایکٹ  کےحوالے سے سیاسی مفاہمت پیداکرنے کی کوشش کرے گی، کمیٹی بل کی ترامیم کےحوالےسے بھی سفارشات مرتب کرےگی۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکریٹریٹ کےحوالے سے معاونت کریں گے،سفارشات 15روزمیں وزیراعظم کوپیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں