ایرانی ملٹری چیف کا ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

08:57 PM, 20 May, 2024

(ویب ڈیسک ) ایرانی ملٹری چیف آف اسٹاف نے   ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی ISNA  کے مطابق، ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات  جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقری نے "ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کو صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا"۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے  ہیلی کاپٹر  کوحادثہ پیش آیا تھا۔رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم آج صبح یہ خبر آئی کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ  شہید ہوگئے ہیں۔

بعد ازاں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  کی جانب سے   ڈاکٹر محمد مخبر جو   ایران کے نائب صدر تھے  ان کو  قائم مقام صدر بنا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد مخبر ایک ایرانی سیاست دان ہیں جو 2021 سے بطور نائب صدر ایران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔  محمد مخبر ایرانی مصالحت کونسل کے رکن بھی ہیں۔اسی طرح علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔


 
 
 

مزیدخبریں