عمران خان کی گرفتاری کے پیچھے کون؟ لطیف کھوسہ نے اہم راز فاش کردیا

09:57 PM, 20 May, 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ڈی جی آئی ایس پی پریس کانفرنس ایک ہی جماعت پر بات کرتا ہے ، 9 مئی لندن پلان کا حصہ ہے،نواز شریف نے کہا عمران کو اندر کرو،میرے تمام کیسز ختم کرو ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ کا ایک بیان میں کہناتھا کہ 9 مئی  لندن پلان تھا اس پر عمل ہورہا ہے ،فافن کی رپورٹ میں اسلام آباد کی تینوں سیٹیں پی ٹی آئی جیتی ہے ،ہماری سو سیٹیں واپس کردیں ،جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا ملک میں معاشی استحکام نہیں ہوگا ۔

  لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک کے حالات کا حل قیدی نمبر 804 کے پاس ہے،تمام سیاسی اسیروں کو چھوڑنا ہوگا ،آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن لی ہیں ،آئندہ بجٹ بتائے گا ،شریف فیملی کے کیسز ختم کرنے کے لیے 28 قانون منظور کیے گئے ،انہوں نے کس طرح دھرتی ماں کو لوٹا ہے 

نواز شریف کا وہی بیانیہ ہے مجھے کیوں نکالا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ جب سے آپ سیاست میں آئے ہیں بیڑا غرق کردیا ہے،پارٹی کی کوئی پالیسی نہیں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے ،ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اپنے حلف کی پاسداری کریں ،اگر ہمارے فارم 45 والے واپس آجاتے ہیں ،ہم سیاسی تمام جماعتوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں،ہم سب سے باتیں کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیاست دان اپنی داڑھی کسی اور نہ دیں، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو امریکہ کے سامنے نہیں لیٹا ،عدلیہ کو آزاد ہونا پڑے گا ،چیف جسٹس ہو یا جج ان کا ووٹ ایک ہے،اطہر من اللہ کیا کہہ رہے ہیں دیکھ لیں،عدلیہ کو آزاد فیصلے کرنے ہوگا۔

مزیدخبریں