دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز نام کرلی

12:00 PM, 20 Nov, 2021

شازیہ بشیر
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 109 رنزکا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فخرزمان نے 57 کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی ہے.قومی کرکٹ ٹیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر ٹکنے نہ دیا۔ اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔ کپتان بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔ محمد رضوان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 57 اور حیدر علی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں بنگلا دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارآمد ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی بائولرز نے میزبان کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں صرف 108 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلا دیشن کے اوپنر سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلا دیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جبکہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو چار وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔
مزیدخبریں