شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس کی وجہ سے اسپتال میں داخل
11:10 AM, 20 Nov, 2022
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفرین نے اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔شیئر کی جانے والے تصویر کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمدلِلّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ شاہین آفریدی نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔اس سے قبل شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیب کا عمل مکمل کروا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ہوئے تھے۔