فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آج سے قطر میں آغاز

02:09 PM, 20 Nov, 2022

احمد علی
دوحہ: بائیسویں فٹ بال ورلڈ کپ کا آج سے قطر میں آغاز ہو رہا ہے، ایونٹ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قطر میں فٹبال کا بخار عروج پر ہے، فیفا کی جانب سے دوحا کے بدعا پارک میں فین فیسٹول کا اہتمام کیا گیا، چالیس ہزار سے زائد شائقین بڑی اسکرین میں افتتاحی تقریب اور فٹبال کے میچز دیکھیں گے۔ جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔اس میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ قطر اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی اور دنیا بھر سے آئے معروف فنکار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے قطر کا رُخ کیا ہوا ہے۔ قطر میں رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، شائقین نے ایک بیڈ کا روم کئی کئی سو ڈالرز میں حاصل کر کے اس تاریخی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزیدخبریں