پاکستان میں عوامی نمائندوں کی حکومت نہیں،مذاکرات کو کمپرومائز نہ سمجھیں، فواد چودھری

12:29 PM, 20 Nov, 2024

ویب ڈیسک: فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عوامی نمائندوں کی حکومت نہیں ہے۔ 18 سیٹوں والا وزیراعظم بن گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اسے کمپرومائز نہ سمجھا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر نے پاکستانیوں کے لیے ہاؤس اوپن کیا، سیاسی تعلقات اور انسانی تعلقات مشترکہ ہیں، اگر لوگوں کی گرفتاریاں ہوتی ہیں تو یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں یہ دنیا کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت عوامی نمائندوں کی حکومت نہیں ہے، 18 سیٹوں والا وزیر اعظم بن گیا ہے، 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے، یہ احتجاج کسی ایک جماعت کا یا فرد کا احتجاج نہیں ہے یہ احتجاج ہر پاکستانی کے لیے ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات سے حل نکلتا ہے تو سیاست میں بہتری بھی آ سکتی ہے، اگر مذاکرات سے حل نکلتا ہے تو اسے کمپرومائز نہ سمجھا جائے، سیاسی قیدیوں کی رہائی پاکستان کے آئین کی بات ہے، ہم آئین اور قانون کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل جمعرات تک احتجاج کا حتمی فیصلہ آنا متوقع ہے، اگر کل مذاکرات یا بات چیت ہوتی ہے تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی آنا متوقع ہے، بانی پی ٹی آئی کے اس وقت 3 مطالبات ہیں، مینڈیٹ واپسی، 26 آئینی ترمیم اور سیاسی قیدیوں کی رہائی۔

مزیدخبریں