پیپلز پارٹی نے باضابط طور پر پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

12:43 PM, 20 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی نے باضابط طور پر پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔ 

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ 

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر ایاز صادق سے مدد بھی مانگ لی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کےلیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر سپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانے پر بضد ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی پی اے سی کی سربراہی کےلیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔ 

واضح رہے کہ مارچ میں حکومت کے وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی پی اے سی اپنے چیئرمین کا انتخاب نہیں کرسکی۔

مزیدخبریں