صحافی اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرلی گئی

05:23 PM, 20 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے   اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔ اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرلی ۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے قومی ادارے سے متعلق انتشار پھیلنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وکیل  میاں علی اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر  بیان میں کہا کہ ' ہائیکورٹ میں آٹھ سے زائد سماعتوں، دو مرتبہ دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ کے بعد پھر دلائل مکمل کرنے پر اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔'

مزیدخبریں