زارا کے قتل کی لرزہ خیزواردات؛ قریبی رشتہ داروں نے تہلکہ خیزانکشافات کردیے

10:26 PM, 20 Nov, 2024

ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں زہرہ قتل کیس کے ملزمان کے قریبی رشتے دار بھی گھناؤنے جرم پر افسردہ ہیں، زہرہ کی نند کی ساس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ان کے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہیے،دونوں ماں بیٹیاں بے رحم تھیں۔

تفصیلات کےمطابق رشتے داروں کا کہنا ہے کہ زہرہ کی ساس صغراں بی بی جادو ٹونے کیا کرتی تھی، اس کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات کا بھی امکان ہے، مقتولہ زہرہ کی نند کی ساس کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی قبرستان جاکرکوئی عمل بھی کرتی رہی ہے ، ڈسکہ میں مقتولہ زہرہ کے گھر پراس وقت کوئی موجود نہیں ہے،ڈسکہ کے مذکورہ علاقے میں خوف کی فضا ہے، ہر شخص زہرہ کے وحشیانہ قتل پر دکھی اور افسردہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل زہرہ کی ایک نند، اس کا بیٹا اور دو رشتہ دار زیر حراست ہیں، جبکہ زیر تحویل افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق زہرہ کی ساس ملزمہ صغراں کی ایک اور بیٹی صبا اور اس کے بیٹے قاسم کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، جبکہ دو رشتے دار شبیر راجپوت اور اذان علی کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے صغراں بی بی، اس کی بیٹی یاسمین، نواسے عبداللہ اور رشتے دار نوید کو پہلے ہی گرفتار رکھا ہے، جنہوں نے زہرہ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر کے نالے میں پھینکنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ سگی خالہ، اس کی بیٹی، نواسہ اور ایک راشتے دار نے بہو کو قتل کرنے، لاش جلانے اور ٹکڑے کر کے نالے میں بہانے میں کردار ادا کیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کی ساس، نند یاسمین، نند کا بیٹا اور لاہور کے رہائشی نوید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا، آلہ قتل اور مقتولہ کے دو موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لیے ہیں۔

مزیدخبریں