جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان رہیں گے یانہیں ؟

06:46 AM, 20 Oct, 2021

احمد علی

کوئٹہ(پبلک نیوز) جام کمال وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں،بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی.

ناراض اراکین نے اکثریت واضح کر دی، عبد القدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں 36 ارکان کی شرکت،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 33ووٹ درکار ہیں ،ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ 65 کے ایوان میں ہمیں 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے.

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے صوبائی اسمبلی میں پوزیشن مستحکم ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیاقت شہوانی کا کہنا ہے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ جام کمال استعفیٰ نہیں دیں گے، انہوں نے کہا اسمبلی فلور پر ہماری اکثریت ثابت ہو جائے گی.

مزیدخبریں