پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20 اکتوبر 2021

07:19 AM, 20 Oct, 2021

احمد علی
شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 بم دھماکوں میں 13 فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے. شامی حکام کے مطابق بم حملوں میں فوجیوں کو لانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ سڑک پر نصب تیسرے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا. جام کمال وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں،بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی،ناراض اراکین نے اکثریت واضح کر دی،عبد القدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں 36 ارکان کی شرکت،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 33ووٹ درکار ،ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ 65 کے ایوان میں ہمیں 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے ترجمان بلوچستان حکومت کا صوبائی اسمبلی میں پوزیشن مستحکم ہونے کا دعویٰ، لیاقت شہوانی کا کہنا ہے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ جام کمال استعفیٰ نہیں دیں گے، کہا اسمبلی فلور پر ہماری اکثریت ثابت ہو جائے گی سپریم کورٹ کا بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول اور پنجاب حکومت کے تحریری جواب طلب،آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب،سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ذاتی حیثیت میں طلبی پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، 8 روز میں دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے،وزیرمملکت فرخ حبیب کا مریم نواز کو رسیدیں دکھانے کا چیلنج،کہامریم نواز کو جسٹس قیوم والی عادت بنی ہوئی ہے، راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک،مولانا فضل الرحمان کل کراچی جائیں گے، 22 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے،سربراہ پی ڈی ایم کی شہرقائد میں اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
مزیدخبریں