ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے پاکستان کو 62رنز سےشکست دیدی

10:10 PM, 20 Oct, 2023

احمد علی
بینگلور: ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق 64، امام الحق 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان بابرا عظم 18 رنز ، محمد رضوان 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اس کےعلاوہ سعود شکیل 30، افتخار احمد 26 اور محمد نواز نے 14 رنز بنائے۔حسن علی نے 8 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مارکس نے2، پیٹ کمنز اور جوش نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر 163اور مچل مارش121رنز بنا کر نمایاں رہے،مارکس اسٹوئنس21، مارنس لبوشین8اوراسٹیو اسمتھ نے7رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے5وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث روف3اور اسامہ میرنے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں