گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے وفد کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان تربت کا دورہ

09:21 AM, 20 Oct, 2024

ویب ڈیسک: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات اور اساتذہ نے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان تربت کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفد نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ وفد میں شریک طالبات اور اساتذہ نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور  فاتحہ خوانی کی۔

طالبات کو عسکری ساز و سامان کے اسٹالز بھی دکھائے گئے۔ وفد نے ایف سی کے زیرِ استعمال ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

طالبات اور اساتذہ نے افسران کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ان کا ایف سی بلوچستان کے ساتھ بہت یادگار دن رہا۔ وفد کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جو سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو اجاگر کرتی ہے۔

مزیدخبریں